ٹرین حادثےکی وجہ سامنے آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 03, 2016 | 07:09 صبح
لاہور(مانیٹرنگ) کراچی میں زکریا ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کے درمیان تصادم کی تحقیقات سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
لانڈھی ٹرین حادثے کی تحقیقات فیڈرل انسپکٹر آف ریلوے کرے گا۔حادثے کی ابتدائی رپورٹ ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا۔زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل کو نظر انداز کیا۔حادثے کے مقام پر عام طور پر ٹرینیں کھڑی نہیں ہوتیں۔وزیر ریلوے خاواجہ سعد رفیق نے بھی اس کی تصدیق کی ہے،انہوں کہا کہ ذمہ دار ڈراءیور اور اسسٹنٹ ڈراءیور موقع سے فرار ہو گٗے ہیں