بلوچستان میں دہشت گردوں نے پھر قیامت برپا کردی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 07, 2016 | 18:00 شام

کوئٹہ(مانیٹرنگ)بلوچستان میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر وار کیا،کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کواڑانے کیلئے ٹریک پر 2 بم رکھ دیئے،مسافر ٹرین مچھ کے قریب پہنچی تو عین اس کے گزرنے کے دوران دونوں بم پھٹ گئے۔ دھماکوں سے ٹرین کی بوگی نمبر 3اور انجن کو شدید نقصان پہنچا،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔ جبکہ لاشوں اور زخمیوں مچھ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،جاں بحق تمام افراد مرد ہیں جبکہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے،واقعے کے چند گھنٹوں بعد ٹریک کو
بحال کردیا گیا۔