قدرت کا کرشمہ یا والدین کے گناہ : 10 سالہ شاہانہ خاتون کی ناک پر انتہائی حیران کن شے اگ آئی ،تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 01, 2017 | 09:33 صبح

ڈھاکہ (شیر سلطان ملک )  انسانی تاریخ میں پہلی بار    ایک کمسن بنگلہ دیشی لڑکی کے جسم  پر درختوں جیسی شاخیں اور پتے اگنا شروع ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ کے  میڈیکل کالج ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہانہ خاتون نامی اس  کی ٹھوڑی اور ناک کے اوپر  پودوں کی ماند شاخیں اور پتے اگنا شروع ہو گئے ہیں اور انسانی تاریخ میں عورتوں میں اس  حیران کن بیماری کا یہ پہلا کیس ہے جبکہ   پوری دنیا میں اب تک صرف 6 مردوں میں  یہ عارضہ دیکھنے میں  آیا ہے جسے ڈاکٹروں نے  ٹری  مین سنڈروم کا  نام دیا ہے ۔

شاہانہ کے غریب اور مزدور پیشہ والد کا کہنا ہے کہ اس نے جب اپنی بیٹی کے  جسم پر درختوں کے آثار  دیکھے تو اسے ذرا بھی حیرانی نہیں ہوئی ۔لیکن جب اسکی بیٹی کی ٹھوڑی اور ناک پر گویا پودے نے اگنا شروع کر دیا اور اس میں اضافہ ہوا تو مجھے پریشانی ہوئی اور میں اپنی بیٹی کو ڈاکٹروں کے پاس لے  گیا ۔

شاہانہ کے والد کا کہنا ہے کہ شاہانہ کی والدہ تب وفات پا گئی تھی جب شاہانہ صرف 6 سال کی تھی اور اب اسکی صرف یہ دعا ہے کہ اسکی بیٹی اس غیر معمولی اور خوفناک مرض سے نجات پا لے۔

تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ٹری مین سنڈروم میں مبتلا مریضوں کا علاج اگرچہ نہایت پیچیدہ اور صبر آزما ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم شاہانہ کو اس مرض سے نجات دلا دیں گے۔