ایک ڈرائیور کے ہاتھوں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ ٹرافی کی رونمائی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 12, 2016 | 15:09 شام
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ایک ٹیکسی ڈرائیور نے کر دی۔ ٹیکسی ڈرائیور زابت خان کو سپانسر ادارے کے مقابلے میں کامیاب ہونے پر ٹرافی کی رونمائی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان جیسن ہولڈر کے درمیان زابت خان کو بھی ٹرافی کی رونمائی کا موقع دیا گیا ۔
یاد رہے پاکستان او ر ویسٹ انڈیز کے مابین گلابی گیند کیساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل شروع ہو گا ۔دونوں ٹیمیں گلابی گیند کیساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ پہلی بار کھیل رہی ہیں ۔