فلسیطنی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 20:03 شام

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک): فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا، 4 فوجی ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی نوجوان کی جانب سے فوجیوں کے ایک گروپ پر ٹرک چڑھانے کے واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ مقبوضہ بیت المقدس کے مذہبی سیاحتی مقام پر پیش آیا، سیکڑوں پولیس اہلکار مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخ جاننے کیلئے اس جگہ پہنچے تھے، واقعے کے بعد لوگوں میں افراتفریح پھیل گئی

جبکہ پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تاہم اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والے پولیس اہلکار تھے۔