پاکستان کا شہری بھی ٹرمپ کا دیوانہ نکلا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 21:05 شام

 

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک): خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارلحکومت پشاور میں ایک شہری کو نو منتخب امریکی صدر کے نام کی نمبر پلیٹ اپنی موٹر سائیکل پر لگانا مہنگا پڑگیا‘ پولیس نے چالان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایک شہری نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے ’ ٹرمپ نمبر ون ‘ کی نمبر پلیٹ اپنی گاڑی پر لگا رکھی تھی جو ٹریفک پولیس کی شاطر نظروں سے نہ بچ سکی۔ٹریفک پولیس نے نہ صرف یہ کہ شہری کا چالان کر ڈالا بلکہ موٹر سائیکل سے نمبر پلیٹ بھی ہٹادی۔واضح رہے کہ نو من

تخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل ہی امریکہ میں بھی شہریوں کی جانب سے ہونیوالے مظاہروں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کی فینسی نمبر پلیٹس پر قانوناً پابندی عائد ہے اور شہریوں پر لازم ہے کہ وہ صرف اور صرف سرکاری نمبر پلیٹ ہی استعمال کریں۔دوسری جانب پاکستان میں فینسی نمبر پلیٹس لگانا معمول کی بات ہے اکثر وبیشتر ٹریفک پولیس کی جانب سے اس جرم سے آگاہی اور انسداد کی مہم بھی چلائی جاتی رہی ہے۔