ایک عام سے شخص نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا؟ مگر اس انکار کی وجہ کیا تھی ؟ آپ بھی جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 27, 2017 | 14:03 شام

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایک  امریکی کمانڈو کے والد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے سے انکار کر دیا ہے جو گذشتہ ماہ یمن میں القاعدہ کے ایک حملے کے دوران مارا گیا تھا ۔جب اس کمانڈو  ولیم 'رائن' اوون کی لاش امریکہ پہنچی تو ان کے والد بل اوون نے کہا: 'مجھے افسوس ہے لیکن میں ڈونلڈ ٹرمپ سے نہیں ملنا چاہتا۔&

#39;

 28جنوری کو ہونے والے اس حملے کی منظوری صدر ٹرمپ نے دی تھی جس میں ولیم اوون ہلاک ہو گئے تھے۔ بل اوون نے اخبار میامی ہیرلڈ کو بتایا: 'میرے بیٹے کا حکومت پر حق ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کرے۔انھوں نے کہا: 'جب اس انتظامیہ کو ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا تھا تو اس نے کیسے اس احمقانہ کارروائی کا حکم دے دیا؟

اس حملے کی منظور صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے صرف چھ دن بعد دی تھی، اور اطلاعات کے مطابق اس میں بچوں سمیت کئی عام شہری ہلاک ہوئے تھے۔

بل اوون نے کہا کہ ان کا بیٹا القاعدہ کے ساتھ شدید لڑائی میں ہلاک ہوا۔ان کا امریکی پرچم میں لپٹا ہوا تابوت یکم فروری کو امریکہ پہنچا تھا۔ اوون کہتے ہیں کہ جب وہ ایک نجی ماتمی تقریب کے لیے پہنچے تو انھیں پتہ چلا کہ صدر ٹرمپ اور ان کی بیٹی ایوانکا وہاں پہلے سے آئے ہوئے ہیں۔

'میں نے ان سے کہا کہ میں کوئی تماشا نہیں بنانا چاہتا لیکن میرا ضمیر مجھے ان سے بات کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔بل اوون خود بھی سابق فوجی ہیں۔ انھوں نے میامی ہیرلڈ کو بتایا کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ایک مسلمان فوجی کے بارے میں جو کلمات ادا کیے تھے اس سے انھیں تکلیف پہنچی تھی۔(ش س م)