ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین میں مقبولیت : ذاتی معالج نے طویل عرصہ سے امریکی صدر کے زیر استعمال جادوئی دوا کا راز سب کو بتا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 10:18 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کے معمر ترین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دیگر کئی باتوں کے ساتھ ان کے بال بھی ناقدین کی توجہ کا اہم مرکز رہے ہیں۔ بالوں کی افزائش کے لیے مختلف اقسام کے تیل اور شیمپو کا استعمال ایک عام بات ہے۔ طویل عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو طبی رہنمائی کرنے والے فزیشین ڈاکٹر ہیرولڈ بورنسٹن کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بالوں کی افزائش کے لیے فیناسٹرائیڈ (Finasteride) نامی دوا کا استعمال کرتے ہیں، جو کسی جادو کی طرح کام

کرتی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے معالج کا بتانا تھا ان کے لمبے بالوں کا راز بھی یہی دوا ہے۔ نئے امریکی صدر متعدد مواقع پر اپنے بالوں پر کی جانے والی تنقید کا جواب دے چکے ہیں لیکن انہیں نے کبھی میڈیا کو اس بات کی خبر نہ ہونے دی کہ ان کے بالوں کا راز کیا ہے۔