تقریب حلف برداری سے صرف دو دن پہلے ڈونلڈ ٹرمپ پر گھناؤنا الزام لگ گیا ، صدر بننے کا خواب چکنا چور ہونے کا خدشہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 05:40 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی رئیلٹی شو کی نامور  اداکارہ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی حملے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

سمر زیرووس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے 2007 میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی اور پھر اپنے رویے کے بارے میں قوم سے جھوٹ بولا۔ایک اخباری کانفر

نس میں اس مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے زیرووس نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ 'جھوٹے اور عورت دشمن' ہیں، اور انھوں نے 'مجھے بےعزت کیا ہے۔یہ خبر ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب صرف دو بعد ٹرمپ 45 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے والے ہیں۔زیرووس نے کہا: 'چونکہ میری درخواست کے باوجود مسٹر ٹرمپ نے کوئی تردید جاری نہیں کی، اس لیے انھوں نے میرے لیے سوائے اس کے کوئی راستہ نہیں چھوڑا کہ میں اپنی عزت بحال کرنے کے لیے ان کے خلاف کیس دائر کر دوں۔اخباری کانفرنس کے دوران زیرووس کی وکیل گلوریا ایلرڈ بھی موجود تھیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی موکل کے الزامات جھوٹ پکڑنے والی مشین سے پاس ہو چکے ہیں۔

صدارتی انتخابات کی مہم کے آخری دنوں میں ٹرمپ کی ایک ٹیپ سامنے آنے کے بعد زیرووس کے علاوہ کئی اور عورتوں نے بھی ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

     زیرووس نے کہا کہ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے ایک ہوٹل میں نوکری کے بارے میں بات چیت کے دوران ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔نومنتخب صدر نے اس دعوے کو 'جھوٹا اور مضحکہ خیز' قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ لڑنے کا عہد کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد انھوں نے زیرووس سمیت خود پر الزام لگانے والی کسی عورت پر مقدمہ نہیں کیا۔زیرووس کے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ان کے بیان کو جھوٹا کہہ کر ان کی توہین کی ہے۔زیرووس نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں لیکن ٹرمپ نے ایسا نہیں کیا۔