ٹرمپ کا نیا انداز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 19:54 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): انسٹاگرام پر کسی ستم ظریف نے ملکہ برطانیہ کی تصویروں میں منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرہ اس طرح سے لگایا ہے کہ وہ بالکل اصلی معلوم ہوتا ہے اور یہ تصویریں دیکھنے والے ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فوٹوشاپ کی گئی یہ تصویریں تیزی سے مقبول ہورہی ہیں البتہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

گراف

ک ڈیزائننگ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جس کسی نے بھی یہ جعلی تصویریں بنائی ہیں وہ دراصل فوٹوشاپ پر اپنی مہارت کی داد وصول کرنا چاہتا ہے۔یہ تصویریں جن کی تعداد درجنوں میں ہے OGTrumpQueen نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ کئی مہینوں سے دیکھنے والوں کو محظوظ کررہی ہیں۔

اگر آپ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکہ برطانیہ کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ انسٹاگرام اکاؤنٹ آپ ہی کے لیے ہے۔اب یہی دیکھ لیجیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے چہرے والی ملکہ برطانیہ کے چہرے پر کیسے تاثرات ہیں۔