شاندار خوشخبری : مسلمان جیت گئے ، ڈونلڈ ٹرمپ ہار گیا، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 05, 2017 | 03:37 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی احکامات کے بعد 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی نے بھی ویزے سے متعلق اپنے تمام احکامات واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام امیگریشن آرڈرز پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے ،ائیرپورٹس پر معمول کے سیکورٹی اقدامات جاری رہیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی احکامات کے

بعد 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کاکہنا ہے کہ7 مسلم ممالک کے شہریوں کے ویزوں کی منسوخی واپس لے لی گئی ہے ۔اگران لوگوں کے ویزوں کی تاریخ باقی ہو تو وہ اب امریکا آسکتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ٹرمپ کے حکم نامے کے بعد 60 ہزارافراد کے ویزے منسوخ کیے گئے تھے،امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد سفری پابندیاں معطل کی گئیں۔عدالت میں حکومتی وکیل کا موقف تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کوچیلنج نہیں کیا جا سکتا جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس عدالتی فیصلے کو زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹیو آرڈرز کے حوالے سے موقف ہے کہ انھوں نے ایسا امریکا کے تحفظ کے لیے کیا ہے۔