ڈونلڈ ٹرمپ نے میاں نواز شریف کے نقش قدم پر چلنے کا اعلان کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 24, 2016 | 10:02 صبح
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ 20 جنوری کو عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے کاروبار سے رابطہ منقطع کر لوں۔
نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بہترین انداز میں اپنی کاروباری ذمہ داریاں نبھالنے کے ساتھ ملک کو بھی بہترین انداز میں چلا سکتا ہوں۔ نو منتخب امریکی صدر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈیمو کریٹک پارٹی کے ایک سینیٹر نے ایوان میں ایک قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق صدر اپنے عہدے کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال نہیں کر سکیں گے۔