ٹرمپ کے حامیوں پر سیدھی فائرنگ بیس ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 14:05 شام

لاہور(مانیٹرنگ)نائیجریا میں ٹرمپ کے حامی بھی میدان میں کود پڑے، علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے پورٹ ہارکوٹ میں مظاہرہ خونی شکل اختیار کر گیا۔ پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو روکنے کی کوشش کی تو تصادم ہو گیا، اس دوران اہلکاروں نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیس افرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف حکام نے مظاہرے کے دوران کسی بھی شخص کی ہلاکت کی تردید کی ہے، نائجیریا میں علیحدگی پسند تنظیم ریاست بیافر کو آزاد ریاست دیکھنا چاہتے

ہیں، اس سے پہلے ستر کی دہائی میں بھی ریاست کو علیحدہ بنانے کی تحریک کے دوران دس لاکھ افراد ہلاک ہو ئے تھے۔