خاتونِ اول کو ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے بڑی پریشانی کا سامنا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 19:15 شام

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک):نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں خاتون اول کا لباس کون ڈیزائن کرے گا؟ اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملینیا ٹرمپ سب سے منفرد اور سب سے نمایاں نظر آپائیں گی؟ یہ تو حلف برداری کے موقع پر ہی پتا چلے گا، لیکن ٹرمپ کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے کچھ ڈیزائنرز تو اس کام میں ہاتھ ڈالنے سے کترارہے ہیں۔لیکن کچھ نمایاں ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ خاتون اول کے لیے لباس ڈیزائن کرنا فخر کی بات ہے۔