جس کا ڈر تھا وہی ہوا، وائٹ ہاؤس میں پہلے دن ڈونلڈ ٹرمپ کس عالمی معاہدے کی دھجیاں اڑائیں گے،اس خبر میں جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 06:25 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی آمد کے پہلے دن ہی امریکہ عالمی تجارتی معاہدے ٹرانس پیسفک پاٹنرشپ ڈیل (بحرالکاہل کے آر پار ہونے والے مشترکہ تجارت کے معاہدے) سے باہر نکل جائے گا۔

انھوں نے اس بات کا اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا جس میں انھوں نے یہ بتایا کہ جنوری میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا کام بحرالکاہل کی 12 ریاستوں کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ کے معاہدے کو 

خیال رہے کہ12ممالک گذشتہ برس طے پانے والے اس عالمی تجارتی معاہدے میں شامل ہیں اور یہ ممالک دنیا کی 40 فیصد تجارت کو کنٹرول کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کی مہم میں یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ نوکریوں کی کمی، ویزے کے مسائل اور کوئلے کی پیداوار میں کمی کریں گے۔

صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو غیرمعمولی طور پر کامیابی ملنے کے بعد امریکہ بھر میں ان کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہو گیا تھا۔

ٹی پی پی میں شامل ممالک میں آسٹریلیا، ملائیشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔

اس معاہدے کا مقصد معاشی تعلقات کو فروغ دینا اور پیداوار کو بڑھانا تھا تاہم اس کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس پر خفیہ طریقے سے مذاکرات ہوئے اور یہ بڑی کمپنیوں کو فائدہ دیتی ہے۔