ڈونلڈ ٹرمپ کے مستقبل کے بارے میں ایک نئی پیشنگوئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 19:21 شام

 

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ایلن لچ مین کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ دن اقتدار کا مزہ نہ لے پائیں گےاور جلد ان کا محاسبہ ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے محاسبے کی پیشگوئی ایک ایسے تجزیہ کار نے کی ہے جن کی امریکی صدور سے متعلق 1986ء سے اب تک کی گئی تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔ 
تاریخ کے پروفیسرایلن لچ مین نے تجزیہ نگاروں اور عوامی سروے کے برعکس کئی ماہ پہلے ہی یہ پیشگوئی کی تھی کہ انتخابات میں ہلیری کلنٹن کو شکست ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی

فتح کا بتانے والے کا اب یہ کہنا ہے کہ جلد ہی ٹرمپ کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اپنی مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔ ایلن لچ مین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں غیر قانونی فلاحی ادارہ چلا رہے ہیں جس کے ذریعے انہوں نے کئی قرضے اتارے۔ ایلن لچ مین کے مطابق ٹرمپ کے محاسبے کے بعد نائب صدر مائیک پنس امریکی صدر بنیں گے۔