امریکہ صدر کی دنیا کیلئے قابل تقلید مثال

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 15, 2017 | 17:32 شام

واشنگٹن(مانیٹرنگ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال کے آخر میں اپنی سالانہ تنخواہ عطیہ کر دیں گے۔ ان کی سالانہ تنخواہ چار لاکھ ڈالر یعنی تقریبا چار کروڑ پاکستانی روپے ہے۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان شان سپائسر نے کہا ٹرمپ چاہتے ہیں کہ وائٹ ہائس کا پریس کارپوریشن، کسی ایسی چیریٹی کو تلاش کرنے میں مدد کرے جسے وہ اپنی تنخواہ عطیہ کر سکیں۔