ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا،بزنس کرینگے نہ تنخواہ لیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 12:47 شام

 

واشنگٹن(مانیٹرنگ)امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کوشنر کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کر دیا تاہم ان کی صاحبزادی کوئی حکومتی عہدہ نہیں سنبھالیں گی جب کہ جیرڈ کوشنر بطور مشیر کام کے دوران اپنے نجی کاروبار سے بھی علیحدہ ہو جائیں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتی عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی جیرڈ اپنی کمپنیوں کی ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہو جائیں گے اور وہ دوران ملازمت تنخواہ بھی وصول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ جیرڈ انتخ

ابی مہم کے آغاز سے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہیں اور ان کے سب سے قابل اعتماد مشیر سمجھے جاتے ہیں