صدر بنتے ہی ٹرمپ نے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کے بل پر دستخط کر دیئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 21, 2017 | 10:18 صبح
![](https://dt4c98r2nr0yq.cloudfront.net/%3Cfunction%20upload_media_to%20at%200x7fb6b8b58230%3E/630b736e74244333a65adeb4fd418b9b.jpg)
واشنگٹن(مانیٹرنگ)امریکا کا صدر بنتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ امریکا کے 45 ویں صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کا اختیار استعمال کرتے ہوئے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں تاہم بل کی حتمی منظوری سینیٹ دے گی۔
اس کے علاوہ واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے لئے محفل موسیقی سجائی گئی جس
واضح رہے کہ امریکی میں لاکھوں افراد اوباما کیئر بل کے ذریعے صحت کی سہولیات اور انشورنس حاصل کر رہے ہیں لیکن امریکا کے نئے صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اوباما کیئر بل کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔