اس خاتون نے اپنے جسم کے ایک عضو کا نام ٹرمپ رکھا ہے ، مگر کیوں ؟ اس خبر میں جانیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 06, 2017 | 08:12 صبح
لندن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نفرت کے اظہار کا منفرد طریقہ، برطانوی مریضہ خاتون نے اپنے کینسر کے پھوڑے کا نام ٹرمپ رکھ دیا۔
برطانوی اخبار ’’ڈیلی مرر‘‘ کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ ایس سپیپلٹن نامی خاتون کو ڈاکٹروں نے گزشتہ برس ستمبر میں ٹیسٹوں کے بعد بتایا تھا کہ اسے کینسر ہے جس کا علاج ہو گا۔ یہ سن کر وہ ہل گئی تھی، اب ایلس کی کیموتھراپی جاری ہے، اسکے بال گر چکے ہیں، وہ صحت سے بیزار رہتی ہے مگر ٹرمپ کا نام آتے ہی اسکے چہرے پر ہنسی آ جاتی ہے، وہ کہتی ہے یہ کینسر کا پھوڑا ٹرمپ ہی تو ہے ایک غیرضروری لوتھڑا جو انسانوں کو تکلیف پہنچاتا ہے، میں اسے اپنے جسم سے ختم کر کے رہوں گی