پرواز کے دوران ٹرمپ کی بیٹی کے ساتھ کیا ہوا؟ جانیے اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 16:54 شام
فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک): نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو دوران پرواز شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ایک مسافر نے ایوانکا کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہارا باپ ملک برباد کررہا ہے۔شورشرابا کرنے پرایئر لائن حکام نے مسافر کو پرواز سے اتار دیا۔ایوانکا ٹرمپ اپنی فیملی کے ساتھ کمرشل پرواز میں سفر کررہی تھیں۔طیارے میں ایوانکا کو دیکھ کر ایک مسافر مشتعل ہوگیا اوربولا یہ اس پرواز میں کیوں ہے ،ایوانکا کو تو پرائیویٹ جیٹ سے سفر کرنا چاہئے ۔