بنگلور میں سال نو کے موقع پر جنسی استحصال کے مبینہ واقعات کی تفتیش شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 19:07 شام

بنگور(مانیٹرنگ ڈیسک):بھارتی پولیس نے سال نو کے موقع پر بنگلور میں خواتین پر کیے جانے والے مبینہ جنسی حملوں کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق اس تناظر میں قابل یقین شواہد سامنے آنے کے بعد متعلقہ اہلکاروں نے چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس شہر کے مرکز میں نگرانی کے لیے نصب کردہ پینتالیس ویڈیو کیمروں کی ریکارڈنگز کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر موجود چند ویڈیوز میں کچھ خواتین کو روتے اور مدد کے لیے پکارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارت میں خواتین پر جن

سی حملوں یا اجتماعی زیادتی کی خبریں اکثر منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔