57 کلو میٹر لمبی دنیا کی طویل ترین سرنگ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 12, 2016 | 05:16 صبح
لندن (ویب ڈیسک)اتوار کے روز سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی سب ے طویل سرنگ ریلوے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ یہ سرنگ پہاڑی سلسلے الپس کوکاٹ کر بنائی گئی ہے۔ افتتاح کے لیے ریل گاڑی سوس شہر زیورچ سے لُوگانو کے لیے روانہ ہوئی۔ اب روزانہ تقریباً 50 مسافر بردار اور 260 تک مال بردار ریل گاڑیاں اس سرنگ سے گزر سکیں گی۔ حفاظتی انتظامات کے تحت مسافر بردار ریل گاڑیاں سرِدست زیادہ سے زیادہ محض دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ ہی کی رفتار سے سفر کر سکیں گی جبکہ بعد ازاں انہیں ڈھائی سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی سفر کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ ستاون کلومیٹر طویل اس سرنگ سے گزرنے میں بیس منٹ سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے