اپنے سکالر در بدر اردگان نے مہاجر سکالرز کیلئے دل فراش راہ کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 08, 2017 | 18:46 شام
انقرہ (مانیٹرنگ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں موجود کئی لاکھ شامی اور عراقی مہاجرین میں سے کئی کو ترک شہریت دی جائے گی۔ ترک ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اس سلسلے میں کام کر رہی ہے، تاکہ ضروری جانچ پڑتال کے بعد کچھ مہاجرین کو ترک شہریت دی جا سکے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان مہاجرین میں سے بہت سے انجینیئرز، وکیل اور ڈاکٹر ہیں اور ان باصلاحیت افراد سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کو غیرقانونی کام پر مجبور کرنے کے بجائے انہیں ایک شہری کے طور پر کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ ترکی میں دہشت گرد تنظیموں سے تعلق کے شبہ میں مزید 8 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ سپورٹس کلبز سمیت 80 اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جو ریاست کے لیے خطرہ قرار دیے گئے ہیں۔