ترکی میں بم دھماکہ:9 فوجی ہلاک 20 زخمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 14:48 شام

انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے صوبہ ہکاری میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صوبے ہکاری میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 ترک فوجی ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس دروان ایک گاڑی میں دھماکا ہوگیا جب کہ ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری کسی قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا کرد باغیوں کی کارروائی ہے۔