ترکی:روزنامہ جمہوریت کے مدیر اعلیٰ کو گرفتار کر لیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 31, 2016 | 07:33 صبح
انقرہ (ویب ڈیسک)ترک پولیس نے ملک کے اہم روزنامے جمہوریت کے مدیر اعلیٰ مراد سبونجو کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس اخبار کو ترکی میں آزادانہ صحافت کی سب سے بڑی علامت قرار دیا جاتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سبونجو کی گرفتاری ممکنہ طور پر رواں برس جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد جاری حکومتی کریک ڈاؤن کا حصہ ہو سکتی ہے۔ اپنی ویب سائٹ پر جمہوریت نے اپنے مدیراعلیٰ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ اس اخبار سے وابستہ ایک کالم نگار گورے اوز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فی الحال حکومت یا اخبار کی جانب سے ان گرفتاریوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔