یااللہ خیر: نیوائیر نائٹ پارٹی پر خودکش حملہ ، 35 افراد جان بحق ، سینکڑوں زخمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 05:03 صبح

انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول میں ایک نائٹ کلب پر ہونے والے حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔استنبول کے گورنر کے مطابق  حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے اور یہ ایک خودکش دہشتگردانہ حملہ تھا۔

یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوا جس میں کم از کم 40 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ گورنر نے کہا کہ اس حملے کا ذمہ دار ایک شخص تھا جبکہ سی این این ترک کا کہنا ہے کہ وہ شخص

سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس تھا۔رینا نائٹ کلب میں جائے وقوعہ پر موجود گورنر واصب شاہین نے صحافیوں کو بتایا کہ 'دور تک نشانہ لگانے والے اسلحے سے لیس ایک دہشت گرد نے ظالمانہ اور بے رحم فائرنگ سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، جو صرف سال نو کی خوشی اور تفریح کے لیے آئے تھے۔خیال رہے کہ رینا نائٹ کلب فاسفورس پل کے یورپی جانب واقع ہے۔اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت نائٹ کلب میں 700 افراد موجود تھے اور کچھ افراد نے حملے کے وقت جان پچانے کے لیے آبنائے بوسفورس میں چھلانگ لگا دی۔ٹی وی پر دکھائی جانے والے ویڈیوز میں استنبول کے علاقے بشیکتاس میں واقع رینا نائٹ کلب کے باہر ایمولینسوں اور پولیس کی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ استبول میں سال نو کے موقع پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ تھا اور شہر میں تقریبا 17 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پرتعینات تھے۔حالیہ چند ماہ میں ترکی میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ اور کرد باغیوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے