مسائل اور بحرانوں سے نجات کے لیے مسلم ممالک کا آپس میں اتحاد بہت ضروری ہے۔طیب اردگان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 03, 2016 | 17:01 شام

انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مسلم ممالک دیگر طاقتوں کے شکنجے میں مقید ہیں جس سے نجات کیلیے ضروری ہے کہ آپس میں اتحاد پیدا کیا جائے، ہمارا کسی بھی ملک کے علاقے پر قبضے کو کوئی ارادہ نہیں ہے ،بشار الاسد کی اقتدار سے معزولی نا گزیر بن چکی ہے،ترکی نے اب تک شامی پناہ گزینوں کی آباد کاری کیلئے ساڑھے بارہ ارب ڈالر خرچ کیے ہیں یہ ہمارا انسانی اخلاقی و دینی فریضہ ہے مگر مغربی دنیا کے امیر ممالک اس ذمہ داری پر چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔انہوں نے یہ بات قطر کے نجی ٹی وی چینل سے
گفتگو کے دوران کہی ۔ ترک صدر نے کہا کہ شامی مخالفین کی مدد سے ترک فوج فرات ڈھال آپریشن جار رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں جرابلس کا علاقہ داعش سے پاک کرتے ہوئے 30 تا 40 ہزار کی آبادی واپس اپنے گھروں کو لوٹ چکی ہے ۔ اردگان نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ بشار الاسد کی اقتدار سے معزولی نا گزیر بن چکی ہے۔ دنیا میں جہاں دیکھیں مسلم ممالک دیگر طاقتوں کے شکنجے میں مقید ہیں جس سے نجات کیلیے ضروری ہے ہے کہ آپس میں اتحاد پیدا کیا جائے ۔مصر سے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار محمد مرسی اور ان کے رفقا کی رہائی پر ہے ۔