آج کی سب سے بڑی خبر : ساڑھے چھ لاکھ سوشل میڈیا اکاوںٹس بند کر دیے گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 15:25 شام

کیلیفورنیا )ویب ڈیسک(  ٹوئٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے چھ لاکھ اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں۔دنیا بھر میں سماجی رابطوں کے ذریعے انتہا پسندی پھیلانے والوں کی شامت آگئی، سما

جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ سے زائد ایسے اکاونٹس بند کردیئے گئے ہیں، جو سوشل میڈیا کے زریعے دہشتگردوں کو فروغ دے رہے تھے۔

ٹوئٹر کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اس بات پر قائم رہیں گے کہ اپنے ادارے کو دہشتگرد کے لیئے استعمال نہ ہونے دیں، اس لئے گزشتہ 18 ماہ میں 6لاکھ 36ہزار ایسے اکاونٹس بند کئے گئے ہیں، جو کسی بھی طرح سے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال ہورہے تھے۔ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کی معطلی کا عمل اگست 2015 سے شروع کیا گیا تھا، اس دوران 6لاکھ 36ہزار اکاونٹس معطل کیے گئے جبکہ سال 2016 کے آخری چھ ماہ کے دوران تقریباً تین لاکھ 77 ہزار مشتبہ اکاؤنٹس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ٹوئٹر کا یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر نے صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے پوسٹ کئے گئے، متنازع مواد کو ہٹانے کے لئے قانونی درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے