جیسا کرو گے ویسا بھرو گے: لاہور کے دو سگے بھائیوں کو اپنے کیے کی سزا مل گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 05, 2017 | 07:00 صبح
لاہور (ویب ڈیسک) بچیکی کے رہائشی دو حقیقی بھائیوں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دیدی گئی۔ 21 سال قبل نواحی قصبہ بچیکی کے رہائشی منشا منیس اور سلیمان منیس نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے اشرف رحمانی اور قوی رحمانی کو قتل کردیا تھا۔
جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دونوں حقیقی بھائیوں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا جو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا، علاقہ کی معزز شخصیات نے متعدد بار فریقین سے صلح کی کوشش کی مگر تمام کوششیں بے سود رہیں۔ ہفتہ کے روز منشا منیس اور سلیمان منیس کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دیدی گئی، جیل حکام نے نعشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔