ارددگان کے خطاب والے اجلاس میں شرکت،تحریک انصاف کی طرف ریویو ٹرن کے فیصلے کا امکان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 11:15 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے ،آج پارٹی اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ارددگان کے خطاب والے اجلاس میں شرکتکے لیے تحریک انصاف کی طرف ریویو ٹرن کے فیصلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاناما لیکس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ترک سفیر نے پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں شرکت کی درخواست کی جس پر آج بنی گالا میں اجل
اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام ارکان سے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے رائے لی جائے گی ۔آخری اطلاعات تک اجلاس جاری تھا جس میں اجلاس میں شرکت کے فیصلے کا امکان ہے۔