عمران ایک بار پھر اپنے کہے سے پھر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 07:30 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) عمران خان نے شاید یوٹرنز کی سینچری بنا ڈالی ہے،انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ عدالت نے پانامہ کیس پر کمشن بنایا تو قبول کریں گے۔ اس سے وہ کہہ چکے ہیں کہ کمیشن بنا تو وہ بائیکاٹ کر دینگے۔عدالت جو طریقہ کار بہتر سمجھے گی اسے مانیں گے کہ اس سے قبل ہم نے الیکشن دھاندلی کیس کا فیصلہ قبول کیا تھا۔ وزراء عدالت میں قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ اگر یہ ڈیل نجی تھی تو وزرا عدالت میں کیا کر رہے ہیں۔ حکومت نے پورٹ قاسم کا 200 ارب روپے کا کنٹریکٹ ایک ہی بولی پر دیدیا۔ گو پانامہ میں انکشاف نہ ہوتا تو ہمیں پتہ ہی نہ چلتا، انکی ٹرسٹ ڈیڈ فراڈ ہے، عدالت میں ثابت ہوجائیگا۔ اگر قطری خط عدالت میں قبول نہیں ہوتا تو انکی سب چیزیں ختم ہو جائیں گی۔ نوزشریف نے خودتقاریر میں کہا تھا کہ جب انسان کرپشن کرتا ہے تو اپنے نام پر کچھ نہیں رکھتا۔ گلف سٹیل 15 ملین درہم نقصان کر رہی ہے۔