خان صاحب کا ایک اور یو ٹرن ۔۔۔اسلام آباد بند کرنے کی کل نئی تاریخ دینگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 15, 2016 | 10:49 صبح


لاہور(مانیٹرنگ)عمران خان یو ٹرن یا ایک بار فیصلہ کرکے ان پر نظر ثانی کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں یابدنام ہیں۔اسلام آباد سے لاہور پہنچے پر ایئر پورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ساتھیوں کے کہنے پر اسلام آباد بند کرنے کی تاریخ کل فائنل کر لیں گے۔عمران خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت کے احتساب کے لیے سڑکیں بلاک کردیں گے اور سرکاری دفتر بند کر دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ خوف نہیں تو وزیر اعظم احتساب سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ہمارے پاس اب سوائے سڑکوں پر آنے کے کوئی

راستہ نہیں ، حکومتی دفتروں کو جانے والی سڑکوں پر بیٹھیں گے۔
 ایک بار پھر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ عمران خان نے کہا خوف نہیں تواحتساب سے کیوں بھاگ رہے ہیں ، وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اعلان کے بعد بھی احتساب کے لیے تیار نہیں

 

۔

بعد ازاں پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اسٹیٹس کو کے خلاف ہے، ذاتی مفاد کی خاطر تھوڑے سے لوگ آپس میں جڑے ہوئے ہیں، شریف برادران نے ملک کا قرض کھربوں روپے تک پہنچا دیا ، پہلے پاکستان کا قرض ساڑھے6 ہزار ارب تھا، اب یہ قرض 22ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ شریف خاندان کا سارا پیسا ملک سے باہر ہے اور یہ پیسا کرپشن میں استعمال ہورہا ہے، حمزہ اور مریم نوازشریف ملک کے مالک بنے بیٹھے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انہوں نے 20سال کے دوران بہت مشکل سیاست کی ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کے دھرنے سے کچھ نہیں ہوا،عوام ہم سے انقلاب چاہ رہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف آسانی سے اقتدار چھوڑنے والے نہیں، رائیونڈ مارچ سیمی فائنل تھا اسلام آباد کا مارچ فائنل ہے۔ ہوسکتا ہے اسلام آباد مارچ کی تاریخ آگے کریںگے تاکہ مسلم لیگ (ن) پر دباؤ بڑھایا جاسکے۔