ایک پھل فوائد بے شمار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 24, 2016 | 17:07 شام
برطانیہ (شفق ڈیسک) جو افراد اپنا وزن کم کرنے کیلئے فکر مند رہتے ہیں وہ روزانہ انگوروں کی کچھ مقدار کھا کر نہ صرف اپنا وزن کم کر سکتے ہیں بلکہ اپنی قوت کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔ ماہرین کیمطابق بیریاں اور سرخ انگور موٹاپا کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں اور ادھیڑ عمر (40 سال) سے زائد عمر کے افراد اس سے بہت فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ایسے افراد روزانہ آدھا کپ انگور کھانے سے اسکے تمام فوائد حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ انگوروں اور میں موجود فلیووینوئڈز ایک اہم مرکب ہے جو وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ برطانیہ کی غذائی ایسوسی ایشن کی ترجمان کیمطابق فلیووینوئڈز کے بہت سے فوائد سامنے آئے ہیں جن میں یہ بلڈ پریشر کم کرتے ہیں، کولیسٹرول گھٹاتے ہیں اور کینسر اور امراضِ قلب کو بھی روکتے ہیں لیکن اب پہلی مرتبہ یہ ثابت ہوا ہے انگوروں میں موجود فلیووینوئڈز آپکی قوت کو اچھا بناتے ہیں اور وزن گھٹاتے ہیں۔ امریکی یونیورسٹی نے 24 سال تک ایک لاکھ سے زائد ہزار افراد کا مطالعہ کیا اور رضاکاروں کو 36، 47 اور 48 عمر کے افراد میں تقسیم کیا۔ مردوں کے وزن میں چار سال میں 2.2 پونڈ اور خواتین نے اسی مدت میں 4.8 پونڈ وزن بڑھایا لیکن جن مرد و خواتین نے فلیووینوئڈز استعمال کئے انکا وزن نہیں بڑھا بلکہ انہوں نے وزن کم کیا جبکہ انگوروں میں پائے جانیوالے فلیووینوئڈز کی ایک قسم اینتھو سائننز سب سے زیادہ مؤثر دیکھی گئی جو بلوبیری، سٹرابری اور چیری میں پائی جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ چائے، بیری اور سیب کے فلیووینوئڈز بھی بہت مؤثر پائے گئے ہیں۔ اس تحقیق کے بعد ماہرین نے زور دیا ہے کہ وہ فلیووینوئڈز کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں اور صحت مند اور مسرور زندگی گزاریں۔