ایک اور ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھادی،ڈرائیور مسلمان تھا یا غیر مسلم؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 26, 2017 | 13:06 شام
لندن(مانیٹرنگ )برطانیہ میں گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، اسلنگٹن میں ڈرائیور نے کار راہگیروں پرچڑھا دی، حادثے میں4 افرادزخمی ہوگئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسلنگٹن میں ڈرائیور نے کار راہگیروں پرچڑھا دی، حادثے میں4 افرادزخمی ہوگئے۔۔پولیس نے کارڈرائیورکو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ کارمیں سواردیگرافراد فرارہوگئے ان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کی بھاری نفری اورامدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچ گئیں، پولیس کاکہناہے کہ واقعے میں دہشتگردی کا پہلونظر نہیں آتا۔