افسوسناک خبر :برطانیہ میں دو دہشت گردانہ حملے، ہلاکتوں کی اطلاع
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 23, 2017 | 07:38 صبح
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمینٹ کے سامنے اور ایک قریبی تاریخی پل پر کل کیے جانیوالے دو مختلف دہشت گردانہ حملوں میں مجموعی طور پر کم از کم چار افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
پہلے واقعے میں ایک شخص نے ویسٹ منسٹر برج پر اپنی گاڑی عام لوگوں پر چڑھا دی۔ اس حملے میں دو افراد ہلاک اور بیس کے قریب زخمی ہوئے۔ دوسرے واقعے میں برٹش پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر ایک شخص نے خنجر سے حملہ کر دیا۔ پولیس نے حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار دی۔ اس حملے میں زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بعد ازاں دم توڑ گیا۔ پولیس نے ان حملوں کو واضح طور پر دہشت گردی قرار دیا ہے۔