میرٹ کو مارو گولی: ایک دوشیزہ کو حسن اور قاتلانہ اداؤں کی وجہ سے ملک کی وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 06:17 صبح

کیف (ویب ڈیسک) یوکرائن کے حکام نے سابق گلیمرس ماڈل اناستاسیہ دیوا کو نائب وزیر داخلہ جیسے اہم سرکاری عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یوکرائنی حکومت کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اناستاسیہ دیوا کو کسی قابلیت کے بل بوتے پر نہیں بلکہ صرف اور صرف خوبصورتی کی وجہ سے اتنا ہم سرکاری عہدہ دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یوکرائنی عوام میں جاری بحث میں کہا گیا ہے کہ خوبصورت اور دلکش ادائیں دکھانے والی خوبرو لڑکی ملک کی کم عمر ترین نائب وزیر داخلہ مقرر ہوئی

ہیں۔ یوکرینی عوام کے مطابق اناستاسیہ دیوا کو حکومتی امور سے متعلق معلومات ہی نہیں ہیں۔ یہ لڑکی نہ صرف اس عہدے کیلئے کم عمر، نا تجربہ کار بلکہ ناسمجھ بھی ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ اناستاسیہ دیوا کو ایک فیشن میگزین کے لیے کھچوائی گئی تصاویر کی وجہ سے اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز کیا گیا۔