وزیر اعظم کی طلسماتی عینک،الٹا بھی سیدھا نظر آتا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 21, 2016 | 17:51 شام

سرائیوو: (مانیٹرنگ) وزیر اعظم نواز شریف نے بوسنیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہو گئی، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، بوسنیا اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے، تجارتی اور معاشی تعلقات مضبوط اور مستحکم دوستی کی بنیاد ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان توانائی کے بحران پر قابو پا رہا ہے، دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم نے القاعدہ اور طالبان کے حوالے سے
سخت فیصلے کئے اور پاکستان سے القاعدہ اور طالبان کا صفایا کر دیا ہے۔ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔