پانی پینے سے وزن بڑھ جاتا ہے، عمر اکمل کی بقرطیت
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 21, 2017 | 06:32 صبح
لاہور :(مانیٹرنگ) قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی فٹنس کے مسائل کا تعلق کچھ ایسے ہیں کہ پانی پینے سے بھی ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے بڑے بھائی کامران اکمل کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کہ وہ کھانے پینے پر جتنا بھی کنٹرول کریں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا تاہم عدنان اکمل کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور انہیں ایسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹر عمر اکمل خراب فٹنس کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے نظر انداز کر دیے گئے تھے ۔