فاسٹ بولر عمر گل پی ایس ایل سے باہر ہو گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 26, 2017 | 18:17 شام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی فاسٹ بولرعمر گل ہاتھ میں فریکچر ہوجانے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ہفتے کو پشاور زلمی کیخلاف میچ میں وہاب ریاض کی گیند لگنے سے عمر گل اس انجری سے دوچار ہوئے تھے،...۔۔۔۔

بعدازاں اسکین ٹیسٹ سے ان کے ہاتھ میں فریکچر کا انکشاف ہوا لہذا اب وہ ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

عمر گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر پوسٹ کرکے انجری کے بارے میں شائقین کو آگاہ کیا ہے اور ان سے جلد صحت یاب ہوجانے کی دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔دوسری جانب وہاب ریاض نے عمر گل کی انجری پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ میں نے یہ دانستہ نہیں کیا تھا، میں آپ کی جلد صحت یابی کیلیے دعاگو رہوں گا۔واضح رہے عمر گل کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم میں شامل ہیں اورعمر گل کے انجرڈ ہونے سےکوئٹہ گلیڈی ایٹر فیصلہ کن میچز میں اپنے اہم بولر کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔جس کا عمر گل کو بھی دکھ ہے اور ٹیم بھی افسودہ ہے۔