عمر اکمل کو کس شخصیت سے ملاقات کے بعد ٹیم کا حصہ بنایا گیا‘ حقیقت بے نقاب ہوتے ہی ملک میں ہلچل مچ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 11:46 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ )قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے تازہ ترین انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ،سابق کر کٹر سکندر بخت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر اکمل نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں ٹیم کا حصہ بنا یا گیا۔

آسٹریلیا سے ٹیسٹ اور ون ڈے سریز میں بد ترین ناکامی کے بعد کھلاڑیوں پر انگلیا ں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں ،گزشتہ روز ایک ٹیم میٹنگ کی خبر بھی منظر عام پر آئی جس میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کی۔میٹنگ کے دوران عمر اکمل سے بلے بازی پر سوال کیا گیا تو انہوں نے صاف صا

ف الفاظ میں کہہ دیا کہ جس طرح کی بیٹنگ آتی ہے اسی طرح آسٹریلیا میں کی ہے۔کھلاڑیوں کے آپس میں اختلافات کے حوالے سے خبر منظر عام پر آنے کے بعد سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے نجی نیوز چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر نہیں تھا لیکن پھر بھی آسٹریلیا کے خلاف انہیں ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمر اکمل آسٹریلیا کے خلاف سریز سے پہلے وزیراعظم سے ملے تھے جس کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سفارشوں کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو پھر کرکٹ کا حال مزید برا ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسد شفیق پر بھی یہ الزام لگ چکا ہے کہ وہ کسی دوست کی وجہ سے ٹیم میں موجود ہیں