سعودی حکومت نے خواجہ سرائوں پر عمرے کے دروازے بند کردیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 22, 2016 | 17:46 شام

لاہور: (مانیٹرنگ) سعودی عرب کی حکومت نے خواجہ سراؤں کے عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سعودی حکومت نے تمام ٹریول ایجنٹوں کو خواجہ سراؤں کے عمرہ ویزہ پراسس کرنے کے لئے پاسپورٹ وصول نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی قونصلیٹ جنرل نے اس حوالے سے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کو بھی ہدایات جاری کی ہیں۔