ٹیچر کی طلبہ کیساتھ ایسی اخلاق باختہ حرکت کہ۔۔۔ جان کر آپ بھی گھبرا جائیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 01, 2017 | 13:19 شام
ملتان (مانیٹرنگ رپورٹ ) ملتان میں بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے طلباءاپنے ہی ٹیچر کیخلاف سڑکوں پر آگئے اور اسے نوکری سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کے طلبا اور طالبات عادل حسین نامی لیکچرا ر کی غیر اخلاقی حرکات اور نازیبا گفتگو کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور ٹائر جلا کر یونیورسٹی چوک کو بلاک کر دیا۔انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔
طلباءوطالبات نے الزام عائد کیا کہ ٹیچر طالبات کیساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرتا اور نازیبا جملے کستا ہے تاہم اس حوالے سے متعدد بار یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
طلباءکا کہنا تھا کہ لیکچرار عادل حسین کے والد سینڈیکیٹ کمیٹی کے ممبر ہیں اس لیے انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے تاہم ہم اس وقت تک کلاسز میں نہیں جائیں گے جب تک اسے یونیورسٹی سے نکالا نہیں جاتا۔