اڑی حملہ میں پکڑے جانیوالے 2 پاکستانی نوجوانوں کے بارے میں بڑی خوشخبری آ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 26, 2017 | 11:07 صبح
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے اڑی حملے میں پکڑے جانیوالےدو پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کرتےہوئےپاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اڑی میں بھارت کےفوجی اڈے پر حملے کے الزام میں گرفتار2پاکستانی نوجوانوں سے متعلق شواہد نہیں ملے،انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ بند کرکے خصوصی عدالت میں جمع کرادی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیصل حسن،احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کےتحت پاکستان واپس بھیجاجائےگا۔ پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کاروزارت خارجہ کی طرف سے طے کیاجائے گا۔(ش س م)