انڈیا میں ایٹم بم میں استعمال ہونیوالی خطرناک دھات کا کھلم کھلا کاروبار،چوبیس کروڑ کی کھیپ پکڑی گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 22, 2016 | 12:55 شام
نئی دہلی (مانیٹرنگ) بھارتی پولیس نے نئی دہلی میں دو افراد کو9کلوخام یورینیم لے جاتے ہوئے گرفتارکرلیا، ملزمان کیخلاف اٹامک انرجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔نئی دہلی مہاراشٹراکے ضلع تھین میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دوافراد کو نو کلوخام یورینیم لے جاتے ہوئے گرفتارکرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد یہ خام یورینیم کھلی مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان یورینیم بیرون ملک سے بھارت لائے تھے۔خام یورینیم کی مالیت چوبیس کروڑ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف اٹامک انرجی 1962کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے بیرون ملک منتقل کر دیا گیا۔