داتا گنج بخشؒ کا 973 ویں عرس پر، عام تعطیل کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 20, 2016 | 18:35 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): حضر ت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 973 ویں عرس کے موقع پر مقامہ انتظامیہ نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے تحت مقامی انتظامیہ کے ماتحت دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری (داتا گنج بخشؒ) کے 973ویں عرس کی تقریبات گزشتہ دو روز سے جاری ہیں جبکہ انتظامیہ نے عرس کے آخری روز مقامی انتظامیہ کے تحت آنے والے دفاتر کے ملازمین اور تعلیمی اداروں کو چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے۔حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر پنجاب ح

کومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مزار پر اُن کے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے آنے والے عقیدت مندوں کی جانب سے قرآن و فاتحہ خوانی، محفل نعت اور ایصال ثواب کے لیے تقاریب کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مریدوں کی جانب سے چادریں چڑھانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔