گھر سے بھاگ کر دبئی اور کینیڈا میں آوارہ گردی کرنے والی پاکستانی لڑکی وطن واپس پہنچ گئی، اب کیا ارادے رکھتی ہے؟ جان کر آپ کو قندیل بلوچ یاد آجائے گی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 20, 2017 | 06:27 صبح
کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان مختلف شعبوں میں ہر دور میں اچھے اور نامور لوگ سامنے آتے رہے ہیں لیکن شوبز انڈسٹری میں نئی نسل کی حوصلہ افزائی کا رواج کچھ اچھی طرح رائج نہیں ہے ۔اس نئی صدی میں میوزک نئے موڑ لے رہاہے اور گانوں کو مختلف طرز کے ساتھ پیش کیا جارہاہے ۔ ’پنک راک ‘میوزک آج کل دنیا بھر میں انتہائی مقبول ہے اور اسے پاکستان کی سرزمین پر متعارف کروانے والی شخصیت عروہ خان ہیں ۔
عروہ خان نے سر پر ’موہاک‘،جسم پر ٹیٹو بنا رکھے ہیں جو کہ ایک ’پنک راکر ‘کی پہچان ہوا کرتاہے ،عروہ خان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں راک میوزک کیلئے دوبارہ جگہ بنائے ۔عروہ خان کراچی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا لیکن ان کا مقصد پاکستان میں راک میوز ک کو واپس لاناہے ۔وہ دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں ۔عروہ خان کا پاکستان میں راک کلچر متعارف کرنے کا سفر 2013سے شروع ہو تاہے ،انہوں نے اردو میں گلوکاری کی تعلیم حاصل کی اور قدیم مشرقی میوزی کمپوزیشن کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ۔عروہ خان کو اپنا میوزک پاکستان میں متعارف کروانے کی جستجو 2016میں وطن واپس لے آئی ،تب سے لے کر اب تک عروہ خان پاکستان میں راک میوزک کو دوبارہ سے زندہ کرنے کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں ۔عروہ خان کا کہناتھا کہ یہ محبت اور نفرت کے درمیان تعلق ہے ،میں یہاں صرف اپنی کہانی اور میوزک پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کرنے کیلئے آئی ہوں ۔عروہ خان جب 16برس کی ہوئیں تو انہوں نے گھر کے جھگڑو ں سے تنگ آکر گھر چھوڑ دیا اور اپنے خوابوں کو سچ کرنے کیلئے نکل پڑیں ،زندگی کا لمبا عرصہ ابو ظہبی میں گزارنے کے بعد عروہ خان کیلئے کینیڈا نئی جگہ تھی جہاں وہ پہلی بار آزادی سے ہمکنار ہوئیں ۔گھر چھوڑنے کے بعد انہوں نے زندگی کے کئی سال سڑکوں پر گزارے جس نے انہیں ایک مضبوط شخصیت بنا دیا جو کہ وہ آج ہیں ۔ 2016میں پاکستان آنے سے قبل عروہ خان نے اپنے ہاتھ پر اپنے وطن سے اظہار محبت کیلئے چاند اور ستارے کا ٹیٹو بنوایا