صدر ٹرمپ کی بیٹی کا انسانیت کیلئے ایک قدم
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 09, 2016 | 16:16 شام
واشنگٹن (شفق ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کیساتھ کافی پینے کے خواہشمند شخص نے 17 ہزار 500 ڈالر کی بولی لگا دی۔ غیرملکی میڈیا کیمطابق نیلامی ویب سائٹ چیریٹی بز کی جانب سے ایک خوش نصیب بولی دہندہ کو نیویارک میں ایوانکا ٹرمپ کیساتھ کافی پینے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ بولی ختم ہونے میں ابھی 12 دن باقی ہیں اور اب تک 9 افراد نے بولی لگائی ہے جس میں سب سے زیادہ بولی 17 ہزار 500 ڈالر رہی ہے۔ ویب سائٹ کی جانب سے متوقع بولی 50 ہزار ڈالر ہے۔ بولی سے ملنے والی رقم سینٹ جوڈ چلڈرن ریسرچ ہسپتال پر صرف کی جائیگی۔