غذا چبا کرکھانے سے قوت مدافعت میں اضافہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 23, 2017 | 20:02 شام
واشنگٹن (شفق ڈیسک) امریکی ماہرین نے غذا چبا چبا کر کھانے کو مختلف انفیکشنز سے بچاؤ میں معاون قرار دیا ہے امریکی جرنل ایمیونیٹی میں شائع کردہ ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق غذا چبا چباکر کھانے سے نہ صرف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مختلف انفیکشنز سے محفوظ رہنے میں بھی مدد ملتی ہے علاوہ ازیں یہ مسوڑھوں کے لئے بھی بہترین ورزش ہے اور دانتوں کی مضبوطی کا بھی ضامن ہے۔ماہرین کے مطابق غذا کو اچھے طریقے سے چبا کر کھانے کا معمول بنا کر اس کے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں اور صحت مند اور تندرست زندگی گزاری جا سکتی ہے۔