دسمبر میں زمین پر بڑی تباہی کی افواہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 19:00 شام

واشنگٹن (شفق ڈیسک) دسمبر میں زمین پر بڑی تباہی۔ قیامت کی افواہیں کیا ہونیوالا ہے؟ ناسا نے بالاخر جواب دیدیا، تفصیلات کیمطابق دسمبر 2016ء میں دنیا میں بڑی تباہی اور قیامت جیسی آفت کے نازل ہونیکی افواہیں ایک عرصے سے جاری ہیں اور جیسے جیسے دسمبر قریب آتاگیا ان افواہوں نے زور پکڑا اور اب جب دسمبر آہی گیا ہے تو ضعیف العتقاد لوگوں کی تو سانس ہی پھول گئی، انٹرنیٹ پررپورٹیں یہ گردش کرتی رہی ہیں کہ دسمبر 2016ء میں زمین پر قیامت جیسی تباہی برپا ہونیوالی ہے اور اسکی وجہ نیبیرو جسے پلانیٹ ایکس کے نام سے

بھی پکارا جاتا ہے اس کو قرار دیا جا رہا ہے یہ زمین سے ٹکرانے والا ہے جسکے بعد زمین پر وسیع پیمانے پر تباہی واقع ہوگی اور انسانوں کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہو جائیگا ناسا نے تصحیح کی ہے کہ اس قسم کے کسی بھی خلائی اجسام سے دسمبر میں زمین کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، ناسا کے پروگرام آفس کے سربراہ یومینز نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ہمارے نظام شمسی پر کسی قسم کی کشش ثقل کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اگر ایسا کچھ ہوتا اور کوئی سیارہ آرہا ہوتا تو اب تک اس کے کسی حصے کو ضرور دیکھا جا چکا ہوتا۔